‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2019 - 07:20
News ID: 441225
فونت
حجت لاسلام شہنشاہ حسین نقوی :
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ نا صرف عراق اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ہیں جو حضرت امام حسین (ع) کا نام لینا اپنے لئے سعادت مندی محسوس کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان محرم ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیراہتمام عشرہ مجالس محرم الحرام 1441 ہجری کی مجالس عزا سے فضلیت حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے عنوان پر نشتر پارک میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا صرف عراق اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ہیں جو حضرت امام حسین (ع) کا نام لینا اپنے لئے سعادت مندی محسوس کرتے ہیں، جو حسین (ع) سے محبت کرتا ہے، نبی کریم (ص) اس سے محبت کرتے ہیں، جوانان اہل جنت کے سردار سید الشہدا (ع) اگر یہ کہہ دیتے کہ میں یزید کی بیعت نہیں کرونگا تو انہوں نے یزیدی نظام کی بنیاد میں دراڑ ڈال دی اور اس طرح یزیدی نظام مرتب نہیں ہو پایا، آپ (ع) نے فرمایا کہ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ امام حسین (ع) کے اس جملے سے اب حسینی نظام قیامت تک کیلئے مرتب ہوگیا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ حسینی نظام ہی کشمیر، فلسطین اور دنیا کی تمام تر مظلوم قوموں کی رہنمائی کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام علی (ع) کے بے مثل فضائل میں سے یہ بات آپ (ع) کی نمایاں فضیلت ہے کہ مالک اشتر کو آپ (ع) نے جو خط لکھا وہ 2008ء میں اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کا بہترین اور اعلٰی ترین نظام حکومت تسلیم کیا جاچکا ہے، حکومت پاکستان اس پر خلوص دل سے عمل کرے تو کشمیر سمیت ہمارے سارے درینہ مسائل حل ہو سکتے ہیں، وہ خط ایک کامیاب ترین حکومت قائم کرنے کیلئے لاجواب مشعل راہ حیثیت رکھتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬