‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2019 - 07:29
News ID: 441227
فونت
حجت الاسلام سید ذکی باقری :
معروف عالم دین نے کہا کہ تاریخ اسلام میں ایسے جری، بہادر اور دلیر صرف کربلا والے ہی نظر آتے ہیں، جنہوں نے کٹھن اور سخت حالات میں دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا اور اپنا سر جھکانے کے بجائے سر کو کٹانے کو ترجیح دی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین حجت الاسلام سید ذکی باقری نے محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام نے اسلام اور انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا اور انبیاء کرام کی کاوشوں کو بچایا گیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج اس سخت اور پُرآشوب دور میں مسلم دنیا ذلت و رسوائی، مشکلات اور پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے جس کیلئے بہادری اور حوصلے کے ساتھ کربلاء والوں کے افکار کی پیروی کرنا ہوگی۔

علامہ ذکی باقری نے کہا کہ تاریخ اسلام میں ایسے جری، بہادر اور دلیر صرف کربلا والے ہی نظر آتے ہیں، جنہوں نے کٹھن اور سخت حالات میں دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا اور اپنا سر جھکانے کے بجائے سر کو کٹانے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ اس معرکہ تا اعلیٰ جنگ کے بعد باطل نظام و نظریہ کو شدید جھٹکا لگا جبکہ اسلام زندہ و جاوید اور مستحکم ہوا لہٰذا مسلمانوں کو انہی افکار و نظریات پر عمل پیرا ہوکر آج بھی اسلام کی خدمت کرنا ہوگی، کیونکہ دنیا کفر ہمارے مقابلے میں متحد ہے جبکہ ہم انتشار کا شکار ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬