‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2019 - 08:48
News ID: 441250
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے کشمیر کی مشکلات کو سامراجی سازش کا نتیجہ جانا ہے اور کہا : کشمیر کی عوام استقامت کے ذریعہ سامراجی سازش پر کامیابی و علبہ پائے نگے اور عزت و عظمیت حاصل کرے نگے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے کشمیر کے بعض طلاب سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ عاشورہ سے عزت و استقامت کا سبق حاصل کرنی چاہیئے کہا : مسلمانوں کو اپنی عزت کی حفاظت خود کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : هیهات منالذلة سیدالشهدا امام حسین (ع) کی سیرت ہے اور جب تک یہ راستہ اپنے لئے ختیار نہیں کرے نگے دشمن و برا چاہنے والوں کے مقابلہ میں کسی نتیجہ تک نہیں پہوچ پائے نگے ، دینی تعلیمات کے مطابق وہ زندگی جو ذلت والی ہو وہ زندگی نہیں ہے اور انسان کو حق کے راہ پر مقابلہ کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے برصغیر ھند و کشمیر میں سامراجی و برطانیہ کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پہلے ھندوستان ، پاکستان اور بگلادیش سب ایک علاقے میں تھا لیکن اس کو تقسیم کر دیا اور کشمیر کی موجودہ حالات کو ایسا بنا دیا کہ ہمیشہ وہاں اختلاف و تفرقہ پایا جائے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اس سازش سے دشمن ہمسایہ ممالک کو تحریک کرنے کی کوشش میں تھا تا کہ اختلاف پیدا ہو اور مسلمان کمزور ہوں ، ہماری ذمہ داری اس زمانہ میں یہ ہے کہ ذلت کے مقابلہ میں مضبوطی و یقین کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور دشمن کی سازش سے مقابلہ کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہم لوگ مظلوموں اور محروموں کی حمایت کرتے ہیں ، بیان کیا : اسلامی انقلاب کا مقصد مستضعفین کو سامراجییت کے چنگل سے نجات دلانا ہے اور ایران مظلوموں کی حمایت و طرفداری کرنے والا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہم دنیا کے مظلوموں کی حمایت و مدد کرنے والے ہیں ، کشمیر کی عوام استقامت کریں اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کو اپنے امور کے لئے سرفہرست قرار دیں ؛ اس وقت سب لوگوں کو چاہیئے کہ مظلوموں کی حمایت کے لئے میدان میں ہوں اور کشمیر کی عوام کو ذلت تحمل نہیں کرنی چاہیئے

مرجع تقلید نے بیان کیا : خداوند عالم نے مسلمانوں کو عزت دی ہے اور مسلمانوں کو مجاہد و مبارز ہونا چاہیئے ، سب لوگوں کو عاشورہ سے عزت و استقامت کا درس حاصل کرنا چاہیئے اور امید کرتا ہوں کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکل بھی هیهات منالذلة  کے نعرے اور کشمیر کی عوام کی استقامت سے حل ہو جائے گی ، وہ کامیاب و غالب ہونگے اور یہ علاقہ عزت و عظمت حاصل کرے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬