‫‫کیٹیگری‬ :
29 September 2019 - 19:41
News ID: 441391
فونت
ایرانی وزیر داخلہ :
عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اربعین حسینی کے زائرین کے امور میں آسانی لانے کیلئےعراق کیساتھ تعاون پر تیار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اربعین حسینی کے زائرین کے امور میں آسانی لانے کیلئےعراق کیساتھ تعاون پر تیار ہے۔

انہوں نے شہر نجف میں عراقی محکمہ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیر جنرل "سعد معن" کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اس سال 30 لاکھ ایرانی شہری، اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں حصہ لیں لہذا ہم زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے عراق کیساتھ تعاون پر تیار ہیں۔

رحمانی فضلی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق نے ایرانی زائرین کو سفر عراق کی مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس دورہ عراق کے مقصد کو زائرین کی راہ میں ہر کسی ممکنہ رکاوٹ کو دور کرنے اور مزید خدمات کی فراہمی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے لاکھوں اربعین زائرین کے امور سے متعلق عراقی حکام کیساتھ ملاقات کیلئے مہران سرحد کے ذریعے عراق کا دورہ کیا۔

اس سال اربعین میں شرکت کرنے کے لئے ایرانی عوام کے لئے ویزا ہٹا لی گئی ہے اس لئے امید ہے کہ کافی تعداد میں عاشقین امام حسین علیہ السلام اپنے مولا کی زیارت کے لئے عراق روانہ ہونگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬