‫‫کیٹیگری‬ :
26 October 2019 - 20:25
News ID: 441513
فونت
دنیا کے بیشتر ملکوں میں رسول (ص) اور نواسہ رسول (ع) کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ وعلیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور سبط اکبر رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ الصلوات والسلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جہوریہ ایران میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران میں عزاداری کا سب سے بڑا اجتماع مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام میں دیکھا جا رہا ہے جہاں ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سولہ ہزار سے زیادہ زائرین موجود ہیں۔

غیر ملکی زائرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان، ہندوستان اور جمہوریہ آذربائیجان سے ہے۔ عرب ممالک سے بھی بڑی تعداد میں غیر ملکی زائرین مشہد مقدس میں موجود ہیں۔

قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں بھی لاکھوں ملکی اورغیر ملکی زائرین عزاداری اور سینہ زنی میں مصروف ہیں۔

شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضے میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور شہر اور اس کے اطراف سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رہی ہے۔

عراق شام، لبنان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬