‫‫کیٹیگری‬ :
13 January 2020 - 20:59
News ID: 441926
فونت
ہندوستان کے معروف تعلیمی مرکز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ پر پولیس کی کاروائی کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی یو این آئی سے رپورٹ کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر (وی سی) پروفیسر نجمہ اختر نے پیر کو کہا ہے کہ جامعہ نے طلبہ پر ہوئی وحشیانہ پولیس کاروائی کے خلاف معاملہ درج کروانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وائس چانسلر نجمہ اختر نے ان کا گھیراؤ کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ دسمبر کا واقعہ وحشیانہ تھا اور پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا عمل کل سے شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کے بغیر اجازت کے کیمپس میں داخل ہوئی اور یہاں کے بے گناہ طلبہ کو بے رحمی کے ساتھ زدوکوب کیا۔

نجمہ اختر نے کہا کہ و وہ پہلے دن سے ہی اس واقعہ کی مذمت کر رہی ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کے حق میں پولیس کے خلاف قانونی لڑائی لڑی جائے گی۔/۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬