‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2020 - 12:50
News ID: 441944
فونت
قائد انقلاب اسلامی:
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے فرمایا : اس روز لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایران میں اور ہزاروں لوگ دوسرے ممالک میں فرماندہ قدس کے خون کے احترام میں مراسم منعقد کیا ہے وہ ایام اللہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جس دن سپاہ اسلام کی طرف سے امریکی ايئر بیس پر میزائل داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تقوی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقوی میں نصرت الہی ہے ، تقوی میں ہدایت الہی ہے ، سماجی، سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا حل تقوی میں ہے۔

ایام اللہ کی اہمیت قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے۔، حضرت موسی کو حکم دیا گیا کہ وہ ایام اللہ کو عوام کے سامنے بیان کریں۔وہ دن بھی ایام اللہ میں ہے جس دن لوگ ظالم اور ستمگر طاقتوں سے نجات پائیں۔

‍گذشتہ دو ہفتہ مجھر پر سخت گزرے ہیں، جس دن عراق، ایران اور دیگر ممالک میں کئی ملین افراد نے سپاہ اسلام کے مجاہد عظيم کمانڈر کو الوداع کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں شامل ہے۔ جس دن ایرانی میزائل عراق میں امریکی ايئر بیس پر داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬