‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2020 - 18:44
News ID: 442335
فونت
قزاقی زبان میں ترجمه و تفسیر قرآن شائع ، قزاقستان کے اسلام شناس «ارشات اونگاراف» نے قزاقی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقی زبان میں«قرآن کریم: ترجمه و تفسیر» کی تقریب رونمائی میں مفتی اعظم «نوروزبای حاجی تاقان اولی»، قازقستان مسلم کونسل کے سربراہ، پارلیمنٹ کے اراکین، علما اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

قزاقستان کے مفتی اعظم «نوروزبای حاجی» نے تقریب سے خطاب میں: رسول گرامی اسلام کا فرمان ہے کہ جس گھر میں قرآن پڑھا جائے اس میں برکتیں نازل ہوتی ہیں اور شیاطین دور ہوجاتے ہیں لہذا اپنے گھروں کو قرآن مجید کی تلاوت سے نورانی کیجیے۔

انکا کہنا تھا: ترجمہ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ عربی سے قزاقی زبان میں هر آیت کے ساتھ ترجمہ اور تفسیر انجام دیا گیا ہے اور شان نزول بھی بیان ہوا ہے۔

ترجمه و تفسیر قرآن کا مقصد قرآن فھمی کا فروغ ہے . قرآن کریم کا ترجمہ اسلام شناسی کے ماہر ارشات اونگاراف کی کاوشوں سے انجام دیا گیا ہے۔

قزاقی زبان کے قوانین کے مطابق اس قرآن کے ترجمے کے ماہر ادبیات «نورجان مرادعلی اف» نے تصحیح اور چیکنگ کی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬