‫‫کیٹیگری‬ :
22 March 2020 - 17:59
News ID: 442354
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا صرف ریاستی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہر تنظیم، ہر شخص کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا کہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا صرف ریاستی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہر تنظیم، ہر شخص کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا۔

زندہ اور سرگرم قوموں کا یہ خاصا ہے کہ وہ ہر آزمائش اور مشکل کی گھڑی کو چیلنج سمجھتے بھرہور عزم و حوصلے کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس عالمی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی آگاہ کرنا ضروری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ملک و قوم کو درپیش مشکلات سے نبردآزما ہونے کے لیے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔عوامی خدمت ہمارا منشور اور ہمارا ترجیحی ہدف ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ سید ناصر شیرازی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تمام صوبائی سیکرٹریز جنرل اس کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔صوبے کئی سطح پر موجود ذمہ داران بھی اس طرح کمیٹی بنائنگے جس میں اضلاع کے زمہ ذمہ دراں بھی شامل ہونگے ۔

کمیٹی ملک بھر میں کرونا قائرس سے آگہی کے لیے عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔مساجد، امام بارگاہوں کے علاوہ بازاروں اورقصبوں میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلے پمفلٹس اور بینرز آویزاں کیئے جائیں تاکہ عوام اپنی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬