23 March 2020 - 17:57
News ID: 442361
فونت
امریکا میں گزشتہ روز تک 13 ہزار 931 نئے کیسز آنے سے وہاں مجموعی طورپر 38 ہزار 138 متاثرین ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں وائرس سے متاثرہ 708 افراد کی حالت نازک ہے اور سانس کی اس مہلک بیماری سے 396 افراد پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں جن میں 94 نئی اموات بھی شامل ہیں۔

مختلف امریکی ٹیلی ویژن چینلز پر طبی ماہرین نے متنبہ کیا کہ متاثرہ افراد کی کل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد علامات کے باوجود اپنی بیماری ظاہر نہیں کر رہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے نیو یارک، کیلیفورنیا، ایلی نوائے اور اوریگون ریاستوں میں گھروں میں رہنے کا آرڈر جاری کردیا۔

امریکا کی 50 ریاستوں میں 7 کروڑ اور پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد لوگ اس وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں۔

اس وائرس کے خوف نے ریاستہائے متحدہ میں 70 ملین سے زیادہ اور پوری دنیا میں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا اب تک کوئی علاج منظور نہیں ہوا ہے لیکن محقیقن پہلے سے موجود علاج کے طریقوں پر تحقیق کر رہے ہیں اور تجرباتی علاج پر کام کر رہے ہیں، زیادہ تر مریضوں کو صرف معاون طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت "ڈبلیو ایچ او" کے مطابق تقریباً 80 فیصد مریض بیرونی مدد کے بغیر صحت یاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ایران بھی متاثر ہوا ہے تاہم ایرانی قوم کورونا کو شکست دینے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

ایران میں وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مخصوص پورے ملک کے اسپتالوں میں مجموعی طور پر تیس سے چالیس فیصد بیڈ خالی ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬