کورونا وائرس 189 ملکوں تک پھیل گیا جس سے 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریباً 3 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس مزید 651 زندگیاں لے گیا، اس طرح مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ اسپین میں بھی 375 افراد کی جان چلی گئی، اور اس طرح مجموعی طور پر اموات کی تعداد 1700 سے بڑھ گئی۔
فرانس میں مزید 112 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 674 تک پہنچ گئی جبکہ برطانیہ میں281 اور امریکا میں 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ایران بھی متاثر ہوا ہے تاہم ایرانی قوم کورونا کو شکست دینے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔
ایران میں وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے مخصوص پورے ملک کے اسپتالوں میں مجموعی طور پر تیس سے چالیس فیصد بیڈ خالی ہیں۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے