‫‫کیٹیگری‬ :
23 March 2020 - 18:26
News ID: 442364
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: کرونا کے سبب ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم ہمیشہ کی طرح موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں نیز میدان عمل میں رہ کر رضاکارانہ سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکا، پڑوسی ممالک سمیت مغربی ممالک کی صورتحال سب کے سامنے ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز، جید علماء کرام، سرکردہ دانشور سر جوڑ کر بیٹھیں اور حالیہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کریں ۔

انہوں ںے کہا: ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم ہمیشہ کی طرح موجودہ مشکل صورتحال میں نہ صرف ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں بلکہ میدان میں رہ کر رضاکارانہ سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں، ہر پاکستانی کو بھی انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی اور انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکا ہے، ہمارے دوست اور پڑوسی ممالک چین، ایران، اٹلی سمیت پونے دو سو سے زائد ممالک اس وائرس کا کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے پڑوسی ممالک اس کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان میں بھی تیزی سے یہ وبا پھیلتی جارہی ہے، جس کے تدارک کے لیے اب بھی ہنگامی اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کچھ تجاویز بھی سامنے آچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وبا کا علم ہوتے ہی اقدامات کئے جاتے تو شائد صورت حال آج زیادہ بہتر ہوتی البتہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کا اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز، سرکردہ دانشور اور سرکردہ علماء ملک بیٹھیں اور ایک بات پر متفق ہو کر یا کثرت رائے سے ایک نقطے پر اتفاق کر کے قوم کی رہنمائی کریں اور حکمت عملی مرتب کریں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں پہلے کی طرح ہم مکمل تعاون کے لئے نہ صرف تیار بلکہ ہم میدان میں موجود اور رضاکارانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا اس حوالے سے جہاں ہر پاکستانی کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہے، وہیں ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خوف کی صورتحال اور زخیرہ اندوزی کا تدارک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام پر اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں خراب معاشی حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے۔

آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کرونا وائرس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬