‫‫کیٹیگری‬ :
25 March 2020 - 00:22
News ID: 442370
فونت
حجت الاسلام سید صفی حیدر :
تنظیم المکاتب کے سربراہ نے بیان کیا کہ ہم علی (علیہ السلام) والے ہیں اور انکی حکومت میں کوی ایک شخص بھی کھانے سے محروم نہیں تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے چلتے ہندوستان میں جنتا کرفیو اور لاک ڈاون لاگو ہو گیا۔ جس سے ملک کے اقتصاد پر کافی اثر پڑ رہا ہے خصوصا وہ طبقہ جو روز کماو روز کھاو والا ہے یہ زیادہ متاثر ہے اور اسی طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ لھذا ملک کی سالمیت اور انسانیت کی خدمت کے لئے سب کو اپنی سطح پر آگے آنا ہو گا تا کہ کوی انسان بھوکا نہ رہے۔

اس نیک کام کی پہل کرتے ہوے تنظیم المکاتب کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید صفی حیدر نے بیان جاری کیا جسمیں انھوں نے مومنین کو خطاب کرتے ہوے فرمایا: ہم علی (علیہ السلام) والے ہیں اور انکی حکومت میں کوی ایک شخص بھی کھانے سے محروم نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں وبا آئی ہے اس سے حفاظت کے لئے لاک ڈاون ہے، بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو hand to mouth ہوتے ہیں۔ روز کما کر لاتے ہیں تو شائد پیٹ بھر کھانا بھی نہیں کھا پاتے۔ وہ پریشان ہوں گے اپنے اڑوس پڑوس میں دھیان دیں ان تک کھانا جو بھوک مٹا دے اتنا پہنچا دیں۔

آپ کے پاس جو رقوم شرعی ہے سہم امام علیہ السلام کے علاوہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کار خیر کے طور پر جو خرچ کریں گے اللہ اس سے بہت زیادہ اسی دنیا میں دینے والا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ گذارش ہے کہ اگر آپ کے وسائل اور حالات ساتھ نہ دیں تو اس حقیر (مولانا) صفی حیدر (سکریٹری تنظیم المکاتب) کو مطلع فرمائیں۔ اللہ نے جو وسائل عطا کئے ہیں ان سب کو متوجہ کر کے انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ ملک بھر میں کوی بھوکا نہ سوے۔ انشاء اللہ کم سےکم علی علیہ السلام کا کوی غلام یا علی علیہ السلام کی کوی کنیز بھوکی نہ رہے۔"

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬