رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن آیت اللہ محمود محمدی عراقی نے اپنی گفتگو میں پیداوار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال کو پیداوار میں توسیع اور فروغ کے نعرے سے موسوم کیا ہے اور پیداوار میں توسیع اور فروغ کا نعرہ پہنچ سے باہر نہیں ہے اور اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے استقامت اور پائداری ضروری ہے۔
انھوں نے مہر سے گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ موجودہ اقتصادی شرائط کے پیش نظر مشکلات پر قابو پانے کا واحد راستہ اندرونی صلاحیتوں پر اعتماد کرکے انھیں بروی کار لانا ہے اور اغیار سے بے نیاز ہونے کے لئے ملک میں موجود ظرفیتوں کو متحرک بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اندرونی پیداوار کو متحرک بنانے کی وجہ سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا جوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ملک میں پیداوار کو رونق ملے گی ۔
محمدی عراقی نے مہر سے گفتگو میں کہا کہ پیدوار میں فروغ کا نعرہ پہنچ سے باہر نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں ملک کی توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے صوبہ ہیں جن میں کئی ممالک کی ظرفیت موجود ہیں بعض صوبے چہار فصلی ہیں ہمارے پاس بہترین خاک ہے ہمارے پاس بہترین اور سخت کوش جوان ہیں ہمارا ملک مالدار ملک ہے۔ پیداوار میں فروغ سے ملک کی معاشی اور اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اس نعرے پر عمل کرکے ہم اغیار سے وابستگی کو ختم کرسکتے ہیں یہ نعرہ ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہے۔/۹۸۸/ن