مدینہ منورہ کی مسجد کے خطیب کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے کی تجویز کے جرم میں برطرف
سعودی عرب کی ظالم و جابرحکومت نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب صالح المغامسی کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔
مسجد قبا کے خطیب نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ بلا کو دور کرنے کے تین عوامل ہیں جن میں اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرنا، استغفار اور عفو و بخشش اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔
المغامسی نے اپنی اس ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے حذف کردیا اور دوسری ٹوئیٹ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا کہ قیدیوں کی آزادی سے ان کی مراد معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہیں۔
سعودی عرب کی ظالم و جابرحکومت نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے