02 April 2020 - 19:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442431
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ کرونا وائرس انسانیت کا دشمن ہے اسے مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس حد تک ممکن ہو سکے مخیرحضرات اپنے اطراف میں لوگوں کی مدد کرئے ،حکومت سمیت دیگر تمام امدادی سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ کرونا وائرس انسانیت کا دشمن ہے اسے مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کی جائے، اور اپنے آس پاس کے غریبوں کی داد رسی کریں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں