رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ شعبان کی مناسبت سے حرف دل مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ شعر:
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکهتی ہے
پَر نہیں، طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے
یہ ایک حقیقت ہے کہ دل کی بات، دل کو لگتی ہے اور دل کی یہ بات اگر مولا مہدیؑ کیساتھ ہوتو یقیناً دوسروں کے دلوں کو لگے گی، ان پر اثر کرے گی اور احساس کی بیداری اور فکر کی نورانیت کا باعث بنے گی.
اسی مقصد کے تحت 15 شعبان کی مناسبت پر "دل کی بات مولاؑ کے ساتھ" مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے.
دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے منتظرین امام مہدی(ع) اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں.
انعامات:
پہلے دس افراد کو 1000 پاکستانی روپے فی نفر
اگلے دس افراد کو 500 روپے فی نفر
طریقہ کار:
امام مہدیؑ کے ساتھ اپنے دل کی بات کہیں:
کسی وقت آرام سے بیٹھ کر دیکھیں آپ کے دل کی بات کیا ہے امام مہدیؑ سے
اپنے دل کی گہرائی میں اتر کر دیکھیں...
اور یہ بات کسی خوبصورت جملے کی صورت میں، شعر کی صورت میں یا دعا و مناجات کی صورت میں... لکھ کر"ندائے منتظرین" پیج پر میسج کر دیں.
https://www.facebook.com/NidayeMontazireen
آپ کا جملہ گرافکس کی صورت میں پوسٹ کیا جائے گا
اور اس کا لنک آپ کو میسج کر دیا جائے گا.
جسے آپ نے اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو فاروڈ یا انہیں ٹیگ کے ذریعے اطلاع دینی ہو گی.
ایک فرد کو صرف ایک جملہ بھیجنے کی اجازت ہے.
ایک سے زیادہ جملے بھیجنے کی صورت میں، صرف پہلا جملہ پوسٹ کیا جائیگا اور باقی جملے اگنور کئے جائیں گے.
ندائے منتظرین پیج صرف ایک پلیٹ فارم ہے آپ کے دل کی آواز کو دوسروں تک پہنچانے کا، اور ان کی بیداری و احساس کا باعث بننے کا.
زیادہ likes لینے والے جملے انعام کے حقدار قرار پائیں گے./۹۸۸/ن