‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2020 - 17:59
News ID: 442442
فونت
آیت الله مکارم کی رضاکار گروہوں اور طبی عملہ کی قدردانی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے رضاکار گروہوں اور طبی عملہ کی قدردانی کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ نیمہ شعبان ( شب ۱۵ شعبان) میں سبھی اپنے گھروں میں رہ کر دست دعا بلند کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے نیمہ شعبان( شب ۱۵ شعبان) کی مناسبت رکارڈ ہونے والے اپنے بیان میں عوام کو موجودہ بیماری کرونا وائرس اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم نصیحتیں کی۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے آغاز پر ماہ شعبان کی مبارک تاریخوں خصوصا ولادت حضرت ولی عصر (ارواحنا فداه) کی مبارکباد پیش کی اور کہا: بہتر ہے کہ سبھی لوگ نیمہ شعبان ( شب ۱۵ شعبان) میں اپنے گھروں میں رہ کر دست دعا بلند کریں اور خدا کو امام زمانہ (عج) اور ان کے اجداد طاھرین علیھم السلام کی قسم اور واسطہ دیں تاکہ خداوند متعال جلد از جلد پوری دنیا خصوصا ہمارے ملک و معاشرے سے اس کرونا بیماری کا خاتمہ کردے ، یقین رکھیں کہ دعا ضرور قبول ہوں گی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بار دیگر عوام کو صحت کے اصولوں کی مراعات کی نصیحت کرتے ہوئے رضاکار گروہوں اور طبی عملہ کی قدردانی کی اور کہا: طبی عملہ کی بہترین قدردانی اور ان کی حوصلہ افزائی ، کرونا وائرس کے حوالے سے ان کی باتوں اور رہنمائیوں پر عمل کرنا ہے ، ابھی تک جس طرح لوگوں نے طبی عملہ کی ںصیحتوں پر عمل کیا ہے اس کے بعد بھی عمل کریں ، ضروری کام کاج کے سوا گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

انہوں نے طبی عملہ کی مدد اور ان کی آواز پر لبیک کہنے پر رضا کار گروہوں ، طلاب ، علماء ، اسٹوڈینٹس اور بسیج کی تعریف کی۔

 واضح رہے کہ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے رضا کار گروہوں کو کرونا بیماری سے مقابلہ میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر تحفہ دیا نیز کرونا بیماری سے مرنے والے گھرانوں کو تحفہ بھیجا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬