رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمدتقی مصباح یزدی نے آفت و بلا کے فلسفہ کے سلسلہ میں شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سوال ہوتا ہے کہ عالم حکیم خالق کیوں اس طرح اس دنیا کو پیدا نہ کیا کہ اس میں درد و مصیبت و آفت نہ پایا جاتا ۔
انہوں نے وضاحت کی : شر و آفت عرضی صورت میں ہیں اور حکیمانہ ارادہ براہ راست اس سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ، دنیوی نظام میں مزاحمتیں اور متقابل تأثیر و تأثرات پایا جاتا ہے اور جس کا ہونا لازمی ہے ، ایسے نظام کا بہتر ہونا اس میں ہے کہ اس میں شر و آفت پایا جائے ۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ انتخاب کا تقاصہ یہ ہے کہ اچھائی و برائی دونوں ہونا چاہیئے بیان کیا : اگر یہ دو راستے موجود ہوں تو انسان کے پاس انتخاب کا زمینہ پایا جاتا ہے ۔