رسا نیوزایجنسی کی العالم سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، حزب الامۃ الاسلامی نے ایک بیان میں آل سعود حکومت کو غیرائینی قراردیا ۔
اس بیان میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایا ہے : جان کری کا یہ دورہ ریاض آل سعود کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پائمالی کی حمایت کے معنی میں ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: امریکی وزیرخارجہ کا دورہ ایسے وقت میں انجام پایا جب آل سعود کی غیر قانونی حکومت کا ظلم و ستم اور تشدد جاری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، آل سعود کے کارندوں نے البریدہ شہر میں مظاہرین پرحملہ کرکے تین سو افراد کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، جن میں پندرہ خواتیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ ہزاروں افراد آل سعود کی مخالف کرنے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔
انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں تیس ہزار افراد سیاسی قیدی ہیں جنہیں برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ ان قیدیوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔