رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی نے کہا : نگران حکومت شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے مزید اقدام کرے تاکہ پرامن انتخابات کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
حجت الاسلام عارف واحدی نے گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا : انتخابات 013ء انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
واحدی نے مزید کہا : نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدام اٹھا رہی ہے مگر وہ ناکافی ہیں ان اقدام کو وسعت دی جائے تاکہ انتخابی اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹرز کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے دہشتگردی کی وارداتوں میں بے گناہ افراد کے جان بحق ہونے پر بھی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔