‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2013 - 16:46
News ID: 5336
فونت
رسا نیوزایجنسی - ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح «علماء اور اسلامی بیداری» عنوان کے تحت بین الاقوامی اجلاس آغا ہوا ۔
لبنان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح «علماء اور اسلامی بیداری» عنوان کے تحت بین الاقوامی اجلاس آغا ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے شیعہ و سنی علمائے کرام نے شرکت کی ۔


اسلامی بیداری کے بین الاقوامی سکریٹریٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: اس کانفرنس میں عالم اسلام کے پانچ سو علماء حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایران کے دو سو علمائے کرام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔


انہوں نے بتایا : آج سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں عالم اسلام کے مختلف مسائل کے حل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 


ولایتی نےبتایا :اس اجلاس کے دوران تقریبا ستر مختلف موضوعات پر علمائے کرام کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا اور اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ بیانیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا: اس اجلاس میں شام کے بحران کے حل کے لئے علماء اور مذہبی رہنماؤں کا ایک گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ 


اسلامی بیداری کے بین الاقوامی سکریٹریٹ کے جنرل سکریٹری نے با خبر کیا : اجلاس میں رھبر معظم انقلاب اسلامی بھی تقریر کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬