‫‫کیٹیگری‬ :
24 May 2013 - 20:46
News ID: 5431
فونت
رسا نیوز ایجنسی - یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف گوشہ میں جشن و سرور کا سماں رہا ۔
حرم امام علي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مقدس مقامات خصوصا مشہد مقدس میں فرزند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضوں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا اور چراغاں کیا گیا ہے۔


ان مقدس مقامات میں شعرا اور مقررین نے محمد و آل محمد علیھم السلام کی شان میں مدح سرائی کی اور ان کے فضائل بیان کئے۔


ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں، مسجدوں اور امام بارگاہوں نیز علمائے اعلام و مراجع کرام کے گھروں میں محفلوں اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔


مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کے یوم ولادت باسعادت پر ایران کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔


پورے ایران میں جگہ جگہ لوگوں نے شربت کی سبیلیں لگائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔


دوسری جانب عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارگاہ امیرالمومنین علیہ السلام میں لاکھوں عقیدت مندوں کا اجتماع رہا ۔


عراق کے دیگر مقدس مقامات جیسے کربلائے معلی، کاظمین اور سامرا میں بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو زیارت کے شرف سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اہل بیت عصمت و طہارت و امامت کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔


نیز دمشق کے مضافات میں حضرت زینب بنت علی علیھماالسلام کے روضہ اقدس میں بھی دسیوں ہزار افراد نے تیرہ رجب کی مناسبت سے قیصدہ خوانی کی ۔


ہندوستان اور پاکستان میں بھی آج امیرالمومین حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔


ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے محفلوں کا انعقاد کیا گیا ۔


لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملت لبنان نے بھی آج مولود کعبہ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منائے۔


نیز بحرین اور سعودی عرب کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں تیرہ رجب کے جشن منعقد کئے ۔


واضح رہے کہ ان دو ممالک میں انتہا پسند وہابی مسلک کے حاوی ہونے کی وجہ سے اہل ولایت کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬