رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کی مینجینگ ڈائریکٹر حجت الاسلام مھدی محققی نے یوم ولادت حضرت علی(ع) کی مبارک باد دیتے ہوئے ایران میں ہونے والے صدر جمھوریہ الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امسال پوری عوام رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو جامعہ عمل پہناتے ہوئے سیاسی رزم کے میدان میں حاضر رہے ۔
حجت الاسلام محققی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ الحمد للہ صدر جمھوریہ کی پارچہ نامزدگی کے داخلہ کا مرحلہ پورے جوش و خروش کے ساتھ انجام پایا کہا: صدر جمھوریہ الیکشن کے امیدواروں کی صلاحیتوں کی تحقیق کے سلسلہ سے گارڈین کونسل نے خوب عمل کیا ۔
گارڈین کونسل کو مبارک باد دی جانی چاہئے
رسا نیوزایجنسی کی مینجینگ ڈائریکٹر نے اسلامی جمھوریہ ایران میں گارڈین کونسل کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: گارڈین کونسل کے ارکان دلسوز، انقلابی، بالاترین علمی مرتبہ پرفائز، دنیاوی و نفسانی خواہشات سے دور، خدا شناس اور مختلف احزاب و گروپ کے مورد احترام و قابل قبول ہیں، سیاسی رزم کو جامعہ عمل پہنانے میں اس کونسل کو مبارک باد دینی چاہئے ۔
حجت الاسلام محققی نے پارچہ نامزدگی داخل کرنے پر تمام امیدواروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: الیکشن میں شرکت کے حوالہ سے اپنی ذمہ داری سمجھنے والوں کے تجربات سے ملک یقینا استفادہ کرے گا، اور یقینا تمام افراد عند اللہ ماجور ہوں گے ، جیسا کہ سبھی نے دیکھا کہ دشمن میڈیا نے اپنی خبروں اور تجزیوں میں اسلامی جمھوریہ ایران خصوصا رھبر معظم انقلاب اسلامی سے دشمنی کا اظھار کرنے میں تکلف سے کام نہیں لیا ۔
گارڈین کونسل کے فیصلہ نے دشمن کے منھ کا مزا کڑوا کردیا
انہوں نے یاد دہانی کی : صدر جمھوریہ الیکشن کے امیدواروں کی صلاحیتوں کی تحقیق کے سلسلہ میں گارڈین کونسل کے فیصلہ نے دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب اور ان کے منھ کا مزا کڑوا کردیا ۔
حجت الاسلام محققی نے صدر جمھوریہ الیکشن کے امیدواروں اور میڈیا کو شرعی اور قانونی میعاروں کی مراعات کی تاکید کرتے ہوئے کہا: سبھی خداوند متعال کی بارگاہ میں اپنے اعمال اور نیتوں کے بارے میں جواب گو ہوں گے اور ھمیں امید ہے کہ سبھی شھیدوں اور فداکاروں کے سامنے سربلند رہیں گے۔