رسا نیوزایجنسی - رہبر معظم نے گارڈین کونسل کے تین فقہاء کا نئی مدت کے لئے تقرر کیا۔
رسا نیوزایجنسی کی رھبر معظم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبنیادی آئین کی شق 191 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء کونئی مدت کے لئے منصوب کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت اللہ جناب آقائ حاج شیخ حسین جنتی دامت افاضاتہ
سلام اورتحیت
گارڈین کونسل کے تین فقہا کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، اور بنیادی آئین کی دفعہ 191 کی روشنی میں، جنابعالی، آیت اللہ آقائ حاج شیخ غلام رضا رضوانی اور جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید محمد رضا مدرسی یزدی کو نئی مدت کے لئے گارڈین کونسل کا رکن منصوب کرتا ہوں۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ حضرات کی توفیقات کا طالب ہوں۔
سید علی خامنہ ای
24/تیر/1389
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے