رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے ایرانی مسلح فورس کے جوانوں سے ملاقات میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ روز کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ ہمیں دن بدن اپنی طاقتوں میں اضافہ کرنا چاہئے اور اس سلسلہ میں دفاعی سیسٹم کو ترقی یافتہ بنانا ضروری ہے ۔
انہوں نے آیت «تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّکُمْ» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہماری فوجی توانائی ھمیشہ اس سطح پر ہو کہ امریکا اور صھیونیت ہم سے خوفزدہ رہیں ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے برجستہ استاد نے اسلامی جمھوریہ ایران کی علاقہ میں کامیابی میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اوباما اور جان کری بہت زیادہ مشتاق ہیں کہ سردار سلیمانی کس طرح کامیاب حملے کی رھبری کرتے ہیں مگر وہ بھول گئے ہیں کہ ہمارے پاس جنرل قاسم سلیمانی جیسے ھزاروں لوگ ہیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایران کی امنیت کو بے نظیر جانا اور کہا: کسی بھی پڑوسی ممالک میں اس طرح کی امنیت نہیں ہے ، ہم اس امنیت اور اقتدار کو رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تدبیروں کے مرھون منت جانتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام سے مقابلے میں عالمی سامراجیت کا طریقہ ماضی سے بلکل مختلف ہے کہا: شاید کہا جاسکتا ہے کہ پوری تاریخ میں ہم اس طرح کے حالات سے روبرو نہیں تھے ، عالمی سامراجیت اپنی پوری توانائی اور علم و ترقی ٹیکنولوجی کے ساتھ اسلام سے برسرپیکار ہے تاکہ اسلام کو صفحہ ھستی سے مٹا سکے ، اسی بناء پر موجودہ حالات میں مسلمانوں کا آپسی اتحاد نہایت ضروری ہے ۔
اس مرجع تقلید نے مسلح فورس کی ذمہ داریوں کو نہایت سنگین جانا اور کہا: آپ ھرگز اپنے کام کو درآمد کا وسیلہ نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک وظیفہ اور الھی ذمہ داری جانیں کہ اگر خلوص نیت کے ساتھ کام کریں گے تو قرب الھی کا سبب اور اس لباس میں آپ کا ہر پل عبادت حساب ہوگا ۔