
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مِنٰی کا غمناک واقعہ کہ جو ایک ھزار سے زیادہ حاجیوں کے جاں بحق اور دو ھزار سے زیادہ حاجیوں کے زخمی ہونے کا سبب بنا ، کے اعتراض میں حوزہ علمیہ قم ایران کے مراجع تقلید، علمائے کرام ، طلاب و افاضل نے آج شنبہ کے دروس تعطیل کئے اور مدرسہ فیضہ قم میں اعتراض آمیز اجتماع کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق، پورے ایران کے حوزات علمیہ کو مراجع تقلید اور علمائے کرام کی تاکید کی بنا پر تعطیل کیا گیا ۔
اسی مناسبت سے اھل حوزہ نے ایران کے مختلف شھروں میں اعتراض آمیز اجتماع کیا اور آل سعود کی بد انتظامی کو محکوم کیا ۔
شھرمقدس قم میں بھی حوزه علمیہ قم کے اساتذہ ، طلاب اورافاضل نے آج10 بجے صبح مدرسہ علمیہ فیضہ میں اعتراض آمیز اجتماع کیا جس میں حوزہ علمیہ قم کی برجستہ شخصیتوں نے تقریر کی ۔
واضح رہے کہ سانحہ مِنٰی پر مراجع تقلید ، علماء ، شخصیتوں اور حوزوی مراکز نے اپنے جداگانہ بیانیہ میں اس سانحہ میں مرنے والوں کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین کو آل سعود کے قبضے سے آزاد کرائیں ۔