27 July 2013 - 17:49
رسا نیوز ایجنسی - شیخ عباس قمی مفاتیح الجنان میں تحریر کرتے ہیں کہ شب قدر وہ شب ہے جس کی فضیلت وعظمت کا کوئی شب مقابلہ نہیں کرسکتی اور اس شب کے اعمال ھزار راتوں کے اعمال سے بہتر ہیں ، اس شب میں انسانوں کے مقدرات معین کئے جاتے ہیں ، ملائکہ اور روح جو اعظم ملائک ہیں خدا کے حکم سے زمین پر اتے ہیں اورامام عصر ارواحنا فداہ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، اوراس رات لوگوں مقدرات امام(ع) کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔
11 July 2013 - 11:42
رسا نیوز ایجنسی - شیخ صدوق[1](رہ) نے معتبر سند کیساتھ امام علی رضا[2] سے اور حضرت نے اپنے آباء طاہرین علیھم السلام کے واسطے سے امیرالمومنین علیہ السلام نقل کیا کہ تم اچھی نیت اور بری باتوں سے دلوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس ماہ میں خدا ئے تعالیٰ سے سوال کرو کہ وہ تم کو اس ماہ کے روزے رکھنے اور اس میں تلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا کرے کیونکہ جو شخص اس بڑائی والے مہینے میں خدا کی طرف سے بخشش سے محروم رہ گیا وہ بدبخت اور بدانجام ہوگا ۔