‫‫کیٹیگری‬ :
27 September 2013 - 00:39
News ID: 5991
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ دفاع اور یوم شہداء و جانبازوں کی مناسبت سے ارسال کردہ پیغام میں تاکید کی: ایرانی قوم شہداء ، آزادگان ، جانبازوں کی فداکاری اور ان کے اہلخانہ کے صبر و تحمل کی بدولت عزت کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج جمعرات کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہداء و جانبازوں کے دن کی مناسبت اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم شہداء کی فداکاری، جانبازوں  اور آزادگان کی استقامت، پائداری و صبر اور ان کے اہلخانہ کے صبر وتحمل کی بدولت عزت و عظمت کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔


آج یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر میں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھانے اورغبار صاف کرنے کی تقاریب منعقد ہوئیں ۔تہران کے شہداء کے مزار بہشت زہرا (س) میں پھول چڑھانے اور غبار صاف کرنے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہید اور جانباز فاؤنڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شہیدی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پیش کیا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

شہیدوں کی یاد اور ان بہادر اور عظیم انسانوں کی تکریم ان سے زیادہ قوم کو سرافراز و سربلند کرتی ہے جس کے دامن میں ایسے خالص اور گرانقیمت گوہر پرورش پائے ہیں، ہم اس تکریم کے ذریعہ ان پر کوئی احسان نہیں کرتے ؛ وہ ہیں جنھوں نے اپنی تابندگی اور درخشندگی کے ذریعہ ہمیں سرافراز و سربلند کیا اور ہم پر احسان کیا۔ ایرانی قوم اپنے  شہداء کی فداکاری، جانبازوں  اور آزادگان کی استقامت، پائداری و صبر اور ان کے اہلخانہ کے تحمل و برادشت کی بدولت عزت و عظمت کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے اوراس نے مستقبل کے لئے اپنا درخشاں راستہ پیدا کرلیا ہے۔

 

اللہ تعالی ، ملائکہ ، اور دنیا کے نیک لوگوں کا شہیدوں ،جانبازوں ،آزادگان اور ان کے فداکار اور صبور خاندانوں پر درود و سلام ہو۔

 

سید علی خامنہ ای

 

26 ستمبر 2013
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬