‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2018 - 18:33
News ID: 436497
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مراجع اورعلماء حکومت و نظام اسلام کے حامی ہیں کہا: شیعہ علما کا استقلال باعث فخر ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ثقافت اور ھنر سنٹر کے ذمہ دار سے ملاقات میں مسجدوں کا حکومت سے الحاق نا مناسب جانا اور کہا: شیعہ و اہل سنت علماء کا کھلا فرق یہ ہے کہ وہ حکومتوں سے وابستہ رہے ہیں مگر شیعہ علماء کبھی بھی حکومتوں سے وابستہ نہیں رہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اہل سنت مراکز جیسے الازھر کے پروگرام ، امام جماعت اور مرجع و مفتی کے تعین میں بھی حکومتوں کا ہاتھ ہوتا ہے مگر شیعہ کے نزدیک تمام مسائل کو عوام طے کرتی ہے ، امام جماعت وہ خود معین کرتے ہیں اور مرجع تقلید بھی وہ خود ہی منتخب کرتے ہیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: درحال حاضر جو چیز تشویشناک ہے وہ یہ ہے کہ گائڈینس و ثقافت اسلامی کونسل ، مساجد کے ائمہ جماعت اور وہاں کے پروگرامز کو خود معین کرنا چاہتے ہیں اور وہ مساجدوں کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے ہیں کہ جو شیعہ نظریات کے خلاف ہے کیوں کہ شاہی حکومت کے دور میں بھی یہ مسائل ان کے زیر سایہ نہ تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: نظام جمھوری اسلامی میں مساجد کو بدرجہ اولی عوامی ہونا چاہئے کیوں کہ اگر مساجد عوامی نہ ہوتے یہ انقلاب ہی رونما نہ ہوتا لہذا آج بھی مساجد کو عوامی باقی رہنا ضروری ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے مساجد کو کمیٹیوں کے ذریعہ ہی ادارہ کیا جائے کہا: اگر مساجد میں ثقافتی سنٹر رکھے گئے ہیں تو بہتر ہے مگر اس سے نماز اور نمازیوں کو دشواریوں کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: حکمراں ، مساجد کے الحاق کی فکر سر سے نکال دیں کیوں کہ وابستہ رہ کر کوئی کام نہیں انجام پاسکتا ، علماء کسی بھی دور میں حکومت سے واستہ نہیں تھے ، ہم نے کبھی حکومتوں سے مدد دریافت نہیں کی اور ھرگز نہیں لیں گے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا: مراجع اورعلماء حکومت و نظام اسلام کے حامی رہے ہیں مگر یہ حمایت وابستگی سے الگ ہے ، شیعہ علماء کا افتخار ہے کہ وہ ھرگز حکومتوں سے وابستہ نہیں رہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬