‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2016 - 13:09
News ID: 422282
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حضرت آیت الله علوی گرگانی نے سخنوری کے مرکز «امیربیان سنٹر» کے اراکین سے ملاقات میں کہا: دینی منابستیں تبلیغ کا بہترین موقع ہیں ان سے بخوبی استفادہ کریں ۔
آیت الله علوی گرگانی



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سیدمحمدعلی علوی گرگانی نے امیربیان سنٹر کے اراکین سے ملاقات میں ان کی فعالیتوں کو سراہا ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے معروف استاد نے تبلیغ دین اسلام کو ایک وظیفہ شمار کیا اور کہا: اپنے وظیفہ پر عمل ھر کسی کی ذمہ داری ہے کیوں کہ اگر لوگوں کے دین کی حفاظت نہ کی گئی تو معاشرہ اپنی حیات کھو دے گا ۔


انہوں نے حضرت امام جعفر صادق(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اہل علم 15 شعبان اور دیگر مناسبتوں سے بخوبی استفادہ کریں ، پروردگار نے مناسبت جیسے مواقع فراھم کئے ہیں ، ماہ مبارک رمضان تبلیغ کا ایک بہترین موقع ہے ، نیمہ شعبان میں لوگوں کے دل دینی باتیں سننے کے لئے آمادہ رہتے ہیں یہ سب وہ تمام مواقع ہیں جس سے ہم تبلیغ کے لئے بخوبی استفادہ کر سکتے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬