![قم میں احتجاجی اور دعائیہ پروگرام](/Original/1395/02/30/IMG15214846.jpg)
![قم میں احتجاجی اور دعائیہ پروگرام](/Original/1395/02/30/IMG15214914.jpg)
![قم میں احتجاجی اور دعائیہ پروگرام](/Original/1395/02/30/IMG15214964.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم زیر اھتمام گذشتہ روز حرم حضرت معصومہ (س) میں احتجاجی اور دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی حالیہ شیعہ کشی ، حکومت پاکستان کی شرمناک خاموشی اور حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو نادیدہ قرار دئے جانے کی مذمت شدید کی ۔
اس پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی، شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اور آفس سکریٹری قم مختار مطہری نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں شیعہ قتل عام پر حکومت پاکستان کی شرمناک خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے داعی اتحاد حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی دلیرانہ قیادت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔