02 June 2016 - 14:49
News ID: 422343
فونت
آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا سے گفتگو میں؛
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) سے والھانہ محبت اور رھبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ سید علی خامنہ ای کی ھمراھی جدائی ناپذیر ہے کہا: امام خمینی(ره) کی محبت کا دم بھرنے والے اور رھبرسے دوری اپنانے والے ماڈرن واقفی ہیں ۔
آیت الله سید احمد خاتمی

 

خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام خمینی(ره) کے اصولوں اور خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام خمینی(ره) کے اقداروں کو اھمیت دینا انقلاب اسلامی کے اقداروں کو اہم شمار کرنا ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: یقینا امام خمینی(ره) کا عالم اسلام خصوصا اسلامی جمھوریہ ایران پر بہت بڑا حق ہے ، عالم اسلام پر آپ کا حق یہ ہے کہ آج کی اسلامی بیداری کہ جو عالمی سامراجیت کے قدموں سے کچل دی گئی، کی بنیاد امام خمینی (ره) کا انقلاب اسلامی ایران ہے  ۔
 

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے انقلاب صادر کئے جانے کے حوالے سے امام خمینی(ره) کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام خمینی(ره) نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کو دنیا کے دیگر ممالک اور جگہوں تک پہونچائیں ، مگر بیگانہ افراد نے اس کی غلط تفسیر کی اور یوں بیان کیا کہ آپ نے فرمایا کہ ہم دنیا کے کونے کونے میں فوج اور اسلحہ ارسال کریں گے کہ جو غلط تھا ، اس کی صحیح تفسیر یہ ہے کہ ہم انقلاب اسلامی کے پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہونچائیں، کہ جو الحمدللہ پہونچ گیا ۔
 

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی(ره) کا حق اسلامی جمھوریہ ایران پر یہ ہے کہ تین نارہ ، استقلال ، آزادی اور جمھوری اسلامی امام خمینی(ره) کی قیادت میں محقق پا گیا ، معاشرے کے مختلف میدانوں میں جو خدمات امام خمینی(ره) نے کی ہیں زبان اس کے بیان سے عاجز و ناتوان ہیں ۔
 

ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) عصر حاضر میں مجدد اسلام ہیں کہا: ۳ جون، امام خمینی(ره) کی وفات کے علاوہ اور ایک اور مناسبت اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور وہ آپ کے نائب برحق رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت کا اعلان ہے ، یقینا خبرگان رھبر کونسل کا سب سے اچھا اور بڑا کام، آپ انتخاب تھا ۔
 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) سے والھانہ محبت اور رھبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ سید علی خامنہ ای کی ھمراھی جدائی ناپذیر ہے کہا: امام خمینی(ره) کی محبت کا دم بھرنے والے اور رھبرسے دوری اپنانے والے ماڈرن واقفی ہیں ۔  
 

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے بیان کیا: رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ سید علی خامنہ ای کو کسی ایک پارٹی سے مخصوص کرنے والوں نے یقینا حقائق سے روگردانی کی ہے ، امام خمینی(ره) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ سید علی خامنہ ای دونوں ہی، انقلاب اسلامی ایران کی راہ میں گامزن تمام پارٹیوں اور تحریکوں کے رھبر و پدر ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬