
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں عسکری رضا کار اور سیکورٹی فورسز موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے بر سر پیکار ہیں اور اپنی شجاعت اور قربانیوں کی بدولت عراق کے ہر حصے کو داعش کے ناپاک وجود سے خالی کروانے میں ہر جگہ کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔
عسکری رضاکاروں نے شدید جنگ کے بعد انہی دنوں میں موصل کے نواحی شہر خالدیہ کو داعش کی نجاست سے پاک کیا ہے۔
اس معرکے میں زخمی ہونے والے عسکری جوانوں کی عیادت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کاظمیہ ہسپتال پہنچے کہ جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی شجاعت و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی جلد شفاء یابی کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔
روضہ مبارک کے خدام نے زخمیوں کو حرم کے متبرک تحائف اور مالی انعامات بھی دئیے اور ان کی بدولت دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی فتح کو تمام انسانوں کے لیے قابل فخر قرار دیا۔