‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2016 - 19:55
News ID: 422996
فونت
حجت الاسلام سید علی قاضی عسگر:
ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے کہا : سعودی عرب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ حج کی استطاعت اور عازمین حج کے تعلق سے اپنی شرائط اور احکامات مسلط کرے۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسگر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے اپنے ایک گفت گو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودیوں نے دین مبین اسلام کے اہم فریضہ حج کو اپنے دنیوی سازش و سیاسی مسائل سے جوڑ دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہ اس اسلامی فریضہ حج کو سیاسی مسائل سے جدا ہونا چاہئے بیان کیا : سعودیوں نے علاقے کے سیاسی مسائل کے سبب خود کو ایران کے مدمقابل لاکھڑا کیا ہے جبکہ انہیں اپنے مسائل  سفارتی طریقے سے حل کرنے چاہئیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے اس سال حج میں ایرانی زائرین کی عدم شرکت  کے بارے میں کہا : سعودی عرب کی جانب سے ایرانی زائرین کی حمایت کی ضمانت فراہم نہ کئے جانے، اور جدہ یا مدینہ منورہ میں ایران کے قونصل خانے کی بعض خدمات قبول نہ کئے جانے کے سبب، اس سلسلے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

انہوں نے گذشتہ سال حج کے دوران منی میں رونما ہونے والے المناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : رائےعامہ میں اس واقعہ کے یاد باقی رکھنے کے سلسلے میں ، شہداء کے جنازوں کو واپس لائے جانے اور اس حادثے کو دستاویزی شکل دینے نیز شہدا کے لواحقین کے مطالبات کی بنیاد پر ان کو ان کے حقوق دلانے اور قانونی کارروائی کئے جانے جیسے اقدامات انجام پائے ہیں۔

ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے طواف کعبہ کو دنیا کے مسلمانوں کا حق قرار دیا اور کہا : سعودی عرب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ حج کی استطاعت اور عازمین حج کے تعلق سے اپنی شرائط اور احکامات مسلط کرے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے اس سال حج کے مراسم ختم ہونے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کئےجانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کوحجاج کرام کی مکمل سیکورٹی اور ان کے احترام پر پوری توجہ دینی چاہئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬