رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یکم سے 10 محرم الحرام تک ہائی الرٹ کردی ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ صحت کراچی نے بتایا : عزاداروں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں بلڈ بینکس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شعبہ حادثات کو فعال رکھا جائے اور تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
ڈائریکٹر محکمہ صحت کراچی ڈاکٹر عبدالشکور عباسی کے مطابق اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے جان بچانے والی ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا : عزاداروں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں بلڈ بینکس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شعبہ حادثات کو فعال رکھا جائے اور تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ڈاکٹر عبدالشکور نے بتایا: اس ضمن میں ایم اے جناح روڈ پر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ایک کنٹرول روم ڈائریکٹر صحت کے دفتر میں قائم کیا جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰