عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی العالم ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، بغداد کے جنوبی علاقے الصحہ میں جمعرات کے روز ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اور بم دھماکہ بغداد کے مشرق میں ایک دکان کے قریب ہوا جس میں سات افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں میں پے در پے شکستیں کھانے کے بعد اب عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور وہ آئے روز بم دھماکے کر کے عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۳۵
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے