‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2016 - 13:26
News ID: 423549
فونت
آیت الله جنتی:
خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے ایران اور عالم اسلام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر اعتماد وطن فروشی ہے۔
ایت اللہ جنتی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے ایران اور عالم اسلام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر اعتماد وطن فروشی ہے۔

آیت اللہ جنتی نے خبرگان کونسل کے مختلف کمیشنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف معاندانہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے بعض عناصر ملک کے اندر امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ عہد شکن ، مغرور اور شیطانی ملک ہے جو اپنے وعدوں پر کبھی عمل نہیں کرتا ہے۔

آیت اللہ جنتی نے ایام عزاداری اور سوگواری کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے ایام میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ایسے امور سے اجتناب کرنا چاہیے جو سید الشہداء کے عزاداری کے منافی ہوں۔ آیت اللہ جنتی نے جدید فتنوں کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بصیرت افروز اور حکمت آمیز اقدام کی تعریف اور قدردانی کی۔

آیت اللہ جنتی نے محرم الحرام میں اسلامی معارف کو فروغ دینے اور سید الشہداء اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی  عظيم قربانی کو اسلام کی حیات اوربقا کا ضامن قراردیا۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬