01 October 2016 - 09:17
News ID: 423558
فونت
عراق؛
عراق کے صوبہ کربلا کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران امن و امان کے تحفظ کی غرض سے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
عراق عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ کربلا کی پولیس کے سربراہ نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سیکورٹی پلان میں پولیس، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان ہر قسم کے ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں-

اس  درمیان نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حرم مطہر کے گنبد کا سرخ پرچم، اتوار کی رات نماز مغرب و عشاء کے بعد تبدیل کر دیا جائے گا اور سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم گنبد پر نصب کر دیا جائے گا-

اس درمیان عراق کی شہری ترقی اور بلدیاتی امور کی وزیرمحترمہ آن نافع نے کربلائے معلی کے اپنے دورے میں اپنی وزارت سے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ محرم اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں-

دوسری جانب بغداد کے جنوب میں واقع شہر مدائن میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئے- ادھر موصل میں دہشت گرد گروہ داعش نے تیرہ افراد کو زندہ درگور کر دیا-

دریں اثنا عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کی صوبائی کونسل کے رکن احمد الربیعی نے بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے جمعے کو بعقوبہ کے شمال مشرق میں تین عراقی پناہ گزیں خاندانوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بغداد آپریشنل کمان نے ایک بیان میں کہا : عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی کے ایک مقامی بازار میں جمعہ کے روز دو ہولناک بم دھماکے ہوئے جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں نو افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے عراق کے عام لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬