‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2016 - 09:37
News ID: 423562
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری اپیل پر ملک گیر ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے موقع پر کراچی میں بھی مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں کیا گیا۔
پاکستان میں ھندوستان کے خلاف مظاھرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ تیس ستمبر کو ملک گیر ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی بربریت اور سرحدی علاقوں پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے ایک درجن سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین سمیت علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی، آصف صفوی اور علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت کی کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھارت کے لئے بیس کروڑ ایٹم بم ثابت ہوں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬