اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی نے اسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
بان کی مون نے مزید کہا : جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے دوران 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ ہندوستان کے کچھ فوجی بھی مارے گئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۵۷
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے