28 September 2016 - 23:43
News ID: 423514
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو تاریخ کا بدترین باب جانا ۔
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا: کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم تاریخ کا بدترین باب ہیں  ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نوازشریف کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کی ترجمانی اور مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں قابل تحسین ہیں لیکن کمزور سفارتکاری اور جلدبازی میں وہ نتائج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حاصل نہیں کئے جا سکے، جن کی توقع تھی کہا: کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم تاریخ کا بدترین باب ہیں کہ جہاں 80 روز سے تحریک آزادی کا طویل کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کی مظلومیت فلسطینیوں سے بھی زیادہ ہے۔

حجت الاسلام نقوی نے کہا:وزیراعظم میاں نوازشریف کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کی ترجمانی اور مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں قابل تحسین ہیں لیکن کمزور سفارتکاری اور جلدبازی میں وہ نتائج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حاصل نہیں کئے جا سکے، جن کی توقع تھی۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت، گلگت بلتستان کے حوالے سے مودی کے بیانات اور خفیہ ایجنسی را کے اہلکار کلبھوشن کی گرفتاری کے حوالے سے تو انہیں عالمی سطح پر حالات سے پردہ اٹھانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا :  فلسطینیوں کے پاس اپنی کمزور سہی، حکومت ہے، ان کے پاس اسلحہ بھی ہے مگر کشمیری تقسیم برصغیر سے اب تک آزادی کی جنگ نہتے لڑ رہے ہیں، ان کے پاس اپنی حکومت ہے اور نہ ہی اسلحہ، وہ بھارت جیسی ظالمانہ ایٹمی قوت سے لڑ رہے ہیں تو ان کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے کہا: طولانی کرفیو میں جس طریقے سے نوجوانوں کیساتھ خواتین اور بچے جدوجہد آزادی کیلئے سبز ہلالی پرچم لے آزادی کا نعرہ لگاتے اور انڈیا سے اظہار نفرت کرتے ہیں، دنیا کی جمہوریت کہلانے والی موثر ریاستوں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے۔

حجت الاسلام نقوی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک اپنے کشمیری بھائیوں کی وہ حمایت نہیں کر رہے جو ان کا فرض بنتا ہے کہا : بھارت نے ملک پاکستان کیخلاف کوئی جارحانہ انداز اختیار کیا تو بہادر افواج کی بہادری اپنی جگہ تسلیم شدہ ہے ہی انشااللہ پوری قوم نہ صرف اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ ہوگی بلکہ پوری قوم فوج بن جائے گی اور ہندوستان کے لئے منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا: شہادت تو مومن کی آرزو ہے کیونکہ زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، انسان نے ایک دن مرنا ہی ہے لیکن اگر موت دین، وطن ، عزت و ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے آجائے تو اس سے زیادہ بڑی سعادت کوئی نہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬