28 September 2016 - 23:37
News ID: 423513
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سکریٹری نے تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اھتمام تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں علمائے کرام اور کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔

کانفرنس میں سندھ بھر کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکر ٹری جنرل نے اپنے تقریر میں تحفظ عزاداری کو سب کی اہم ذمہ داری ہے بتایا اور کہا: عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے ۔

حجت الاسلام ڈومکی نے کہا: عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، ہم عزاداری سید الشہدا کے لئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا : عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔

حجت الاسلام ڈومکی نے کہا : ہم عزاداری سید الشہدا کے لئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

کانفرنس میں مرکزی ترجمان مختار احمد امامی، سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ اور سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

رہنماؤں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے کہا : بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

رہنماؤں نے پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کی اور کہا: صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کیا : ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، عدلیہ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬