‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2016 - 09:55
News ID: 423564
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بلوچستان حکومت متنبہ کرتے ہوئے کہا: زیارات کے راستے کو کسی صورت ترک نہیں کریں گے
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا: زیارات کے راستے کو کسی صورت ترک نہیں کریں گے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری کیخلاف سازشیں بند نہ ہوئیں تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے کہا: صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے مجالس عزا کے خلاف ہونے والی سازشوں اور اور ایف آئی آر کا سلسلہ نہ روکا گیا تو محرم کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا: کشمیر کے عوام کے مسائل کو انکی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، عزاداری و مجلس یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، دنیا کا کوئی قانون ہمیں اس شہری آزادی سے نہیں روک سکتا، کسی صورت زیارت کے راستے کو ترک نہیں کریں گے، حکومت بلوچستان سنجیدگی سے اس مسئلہ کو حل کرے۔

انہوں نے کہا : صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے مجالس عزا کے خلاف ہونے والی سازشوں اور اور ایف آئی آر کا سلسلہ نہ روکا گیا تو محرم کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، حکومت سندھ سمیت پنجاب میں بھی وارننگ دیتے ہیں کہ مجلس عزا اور عید میلاد النبی کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنٰی قرار دیا جائے اور ان پر درج ایف آئی ار کو واپس لیا جائے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬