‫‫کیٹیگری‬ :
01 October 2016 - 11:25
News ID: 423573
فونت
آیت الله مصطفی علماء:
سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله مصطفی علماء نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نعمت ولایت فقیہ اور شھدائے مسلح فورس کی برکتوں سے دن بہ دن ملک کی توانائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہا: ایمان اور فوجی توانائی دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار ہے ۔
آیت الله مصطفی علماء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھر کرمانشاہ ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین اور صوبہ کرمانشاه  میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله علماء نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: خدا کا شکر ہے کہ مسلح فورسز ھمیشہ ملک کے لئے دفاع آمادہ اور اسی کی حدودوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں ۔

صوبہ کرمانشاه  میں ولی فقیہ کے نمائندے نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلح فورسز کی توانائیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہا: نعمت ولایت فقیہ اور شھدائے مسلح فورسز کی برکتوں سے دن بہ دن فوجی توانائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور فورس ترقی یافتہ اسلحوں کی دستیابی سے نزدیک ہوتی جارہی ہے ۔

شھر کرمانشاه کے امام جمعہ نے  رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مسلح فورسز جس طرح اپنی فوجی توانائی میں اضافہ کر رہی ہیں اسی طرح اپنے ایمان اور اخلاق اسلامی پر خصوصی توجہ رکھیں ، یقینا ایمان اور فوجی توانائی دونوں ملکر دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گی ۔

انہوں نے ۳۱ اکتوبر کی مناسبت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ۳۱ اکتوبر فلسطینی بچوں سے ھمدردی کا دن ہے، جنایتکار طاقتیں فلسطینی بچوں کا قتل عام کر کے اپنی جنایتوں پر پردہ ڈالنے میں کوشاں ہیں اور آج سعودیہ عربیہ اور حکومت آل سعود کے ذریعہ یمن کی بے دفاع عوام پر بم برسا رہے ہیں ۔

آیت الله علماء نے کہا: آج انقلاب اسلامی ایران اگر فوجی توانائی اور نعمت ولایت فقیہ سے برخوردار نہ ہوتا تو یقینا اس کا بھی حال فلسطین و یمن جیسا ہوتا ، ہم آمریکا اور غاصب صھیونیت کو حتی ایران پر حملہ کرنے کے لئے سوچنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے ۔

شھر کرمانشاه کے امام جمعہ نے امر بالمعروف و نهی عن المنکر کی اھمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سید الشهداء(ع) حضرت امام  حسین علیہ السلام کا ایک مقصد امر بالمعروف و نهی عن المنکر کی ترویج اور اسلامی بنیادوں کو بقا تھی کہ آپ نے اپنی شھادت کے ذریعہ اپنے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہونچایا ، لھذا یہ ایک الھی وظیفہ ہے جس کی انجام دہی ہر شخص پر لازم ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۴۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬