رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورہیڈ کوارٹرز ملتان میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کی زیر صدارت سنیئر آرمی افسران اور سول انتظامیہ کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پاک فوج کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ جب بھی سول انتظامیہ کو فوج کی مدد کی ضرورت پڑے گی پاک فوج کے افسران اور جوان محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سول انتظامیہ کی بھرپور مدد بھی کریں گے۔
اجلاس کے شرکا نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں پر مکمل بریفنگ بھی دی۔
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے مجموعی طور پر سیکورٹی صورت حال کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے تسلسل پر زور دیا۔
کورکمانڈر نے انٹیلی جنس اداروں کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لئے کہا۔
اجلاس کے دوران پاک فوج کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ جب بھی سول انتظامیہ کو فوج کی مدد کی ضرورت پڑے گی پاک فوج کے افسران اور جوان محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سول انتظامیہ کی بھرپور مدد بھی کریں گے۔
اجلاس میں اعلی فوجی حکام اور سول انتظامیہ کے عہدیداران اور نمائندگان نے شرکت کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰