‫‫کیٹیگری‬ :
03 October 2016 - 09:44
News ID: 423600
فونت
محرم الحرام کے آغاز پر رسول خدا (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے گنبد سے سرخ پرچم ہٹا کر اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔
حضرت امام حسین (ع)

 

رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ سے رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے آغاز کے موقع پررسول خدا (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے گنبد سے سرخ پرچم ہٹا کر اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی اعلی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور زائرین کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے گنبد پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گيا ہے۔

اس تقریب میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : عراقی عوام عراق کا چپہ چپہ داعش دہشت گردوں سے آزاد کراکے دم لیں گے اور اگر آیت اللہ سیستانی کا فتوی نہ ہوتا تو داعش کا بغداد اور دیگر شہروں پر قبضہ ہوگیا ہوتا۔

اطلاعات کے مطابق سال بھر میں گنبد حسینی پر سرخ پرچم نصب رہتا ہے لیکن امام حسین (ع) کی شہادت کی مناسببت سے پہلی محرم کو سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا جاتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬