‫‫کیٹیگری‬ :
12 October 2016 - 22:32
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423786
فونت
ایران سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ایران

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں بدھ کے دن صبح سے ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مساجد، امام باگارہوں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جہاں علمائےکرام اور ذاکرین عظام نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ ایران کے تمام شہروں میں جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے ہیں۔۔  جن میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار سینہ زنی کر رہے ہیں۔  مشہد مقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس اور قم المقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت فاطمہ معصومہ  علیھا السلام کے روضے کی جانب بڑھ رہے ہیں جلوس ہائے عزا کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

 

دنیا کے دوسرے ممالک سے بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں برپا ہونے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔ عراق سے ملنے والے رپورٹ کے مطابق لاکھوں عزادار اس وقت کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے پاس عزاداری میں مصروف ہیں۔ کربلا کے ڈپٹی گورنر علی المیالی کا کہنا ہے کہ آج کربلا میں آنے والے زائرین اور عزاداروں کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

 

پاکستان بھر میں یوم عاشور کے موقع پر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے عظیم ساتھیوں کی یاد میں برآمد کئے گئے جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے ۔ہندوستان میں جلوس ہائے عزا برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آج ہی کے دن دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ستاون برس کی عمر میں شہید کر دیا گیا تھا۔ 

 

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو وی کا ادارہ آئي آر آئی بی اپنے تمام سامعین، ناظرین اور قارئین اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کو یوم عاشور کی مناسبت تعزیت پیش کرتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۸۴

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬