‫‫کیٹیگری‬ :
13 October 2016 - 21:34
News ID: 423807
فونت
اس سال کربلا میں زیارت عاشورہ کے احیاء اور دیگر مراسیمِ عزاء کے قیام میں ۱۵۰۰ سے بھی زیادہ رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب نے شرکت کی ہے ۔
کربلا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ السلمان نے ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے : اس سال کربلا میں زیارت عاشورہ کے احیاء اور دیگر مراسیمِ عزاء کے قیام میں ۱۵۰۰ حسینی انجمنوں اور مواکب نے شرکت کی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ان انجمنوں کی تعداد ہے جو ہمارے روضہ کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ عزاداری کے قیام اور زائرین کی خدمت میں حصہ لینے والی غیر رجسٹرڈ شدہ انجمنوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔

اس طرح بیان کیا گیا ہے : عاشور کے دن کربلا میں جن انجمنوں نے مراسیم عزاء میں حصہ لیا ان میں سے اکثر کا تعلق کربلا صوبے سے ہے۔

مذکورہ بالا حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے ۲۰۰ نے ماتم اور سینہ زنی میں شرکت کی جبکہ ۱۳۰۰ نے زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے، پینے اور رہائش کے انتظامات کئے۔

واضح رہے کہ اس سال عاشورہ کے دن کربلا میں دسیوں لاکھ عزاداروں نے مراسم زیارت و عزاداری ادا کئے یہ عزادار مقامی اور دنیا کے گوشہ و کنار سے اپنے آقا کے حرم میں حاضری دی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬