‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2016 - 14:42
News ID: 424498
فونت
بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین، اربعین حسینی میں شرکت کی غرض سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں-
زائرین اربعین امام حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت داخلہ کے فوجی مشیر نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے آغاز سے اب تک بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین، اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے-

میجر جنرل محمد ناصر الحسین نے منگل کو کہا کہ ایرانی زائرین نے ماہ صفر کی پہلی تاریخ سے عراق میں داخل ہونا شروع کیا اور حالیہ دنوں میں ان زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے-

در ایں اثنا عراق کی سرحد شلمچہ کے ڈائریکٹر محمد خیون نے ایران کی وزارت خارجہ کے حکام اور دونوں ملکوں کے سرحدی حکام اور کمانڈروں کے ساتھ  ایک اجلاس میں، زائرین کو بہترین انداز میں سہولتیں  فراہم کئے جانے کے اقدامات کی قدردانی کی-

عراق میں ایران کے سفیر حسین دانائی فر نے بھی چزابہ سرحد پر اربعین حسینی میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے سرحدی حکام کا تعاون جاری رہنے پر تاکید کی-  /۹۸۸/ن۹۴۰ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬